Hikma › Qur'an › Surah Al-Qiyamah

Surah Al-Qiyamah — القيامة

Chapter 75 of the Qur'an · “The Resurrection” · 40 verses · revealed in Makkah

  1. 75:1 لَآ أُقْسِمُ بِيَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ ہم کو روز قیامت کی قسم
  2. 75:2 وَلَآ أُقْسِمُ بِٱلنَّفْسِ ٱللَّوَّامَةِ اور نفس لوامہ کی (کہ سب لوگ اٹھا کر) کھڑے کئے جائیں گے
  3. 75:3 أَيَحْسَبُ ٱلْإِنسَـٰنُ أَلَّن نَّجْمَعَ عِظَامَهُۥ کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی (بکھری ہوئی) ہڈیاں اکٹھی نہیں کریں گے؟
  4. 75:4 بَلَىٰ قَـٰدِرِينَ عَلَىٰٓ أَن نُّسَوِّىَ بَنَانَهُۥ ضرور کریں گے (اور) ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور درست کردیں
  5. 75:5 بَلْ يُرِيدُ ٱلْإِنسَـٰنُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُۥ مگر انسان چاہتا ہے کہ آگے کو خود سری کرتا جائے
  6. 75:6 يَسْـَٔلُ أَيَّانَ يَوْمُ ٱلْقِيَـٰمَةِ پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہوگا؟
  7. 75:7 فَإِذَا بَرِقَ ٱلْبَصَرُ جب آنکھیں چندھیا جائیں
  8. 75:8 وَخَسَفَ ٱلْقَمَرُ اور چاند گہنا جائے
  9. 75:9 وَجُمِعَ ٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں
  10. 75:10 يَقُولُ ٱلْإِنسَـٰنُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ ٱلْمَفَرُّ اس دن انسان کہے گا کہ (اب) کہاں بھاگ جاؤں؟
  11. 75:11 كَلَّا لَا وَزَرَ بےشک کہیں پناہ نہیں
  12. 75:12 إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ ٱلْمُسْتَقَرُّ اس روز پروردگار ہی کے پاس ٹھکانا ہے
  13. 75:13 يُنَبَّؤُا۟ ٱلْإِنسَـٰنُ يَوْمَئِذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ اس دن انسان کو جو (عمل) اس نے آگے بھیجے اور پیچھے چھوڑے ہوں گے سب بتا دیئے جائیں گے
  14. 75:14 بَلِ ٱلْإِنسَـٰنُ عَلَىٰ نَفْسِهِۦ بَصِيرَةٌ بلکہ انسان آپ اپنا گواہ ہے
  15. 75:15 وَلَوْ أَلْقَىٰ مَعَاذِيرَهُۥ اگرچہ عذر ومعذرت کرتا رہے
  16. 75:16 لَا تُحَرِّكْ بِهِۦ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِۦٓ اور (اے محمدﷺ) وحی کے پڑھنے کے لئے اپنی زبان نہ چلایا کرو کہ اس کو جلد یاد کرلو
  17. 75:17 إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُۥ وَقُرْءَانَهُۥ اس کا جمع کرنا اور پڑھانا ہمارے ذمے ہے
  18. 75:18 فَإِذَا قَرَأْنَـٰهُ فَٱتَّبِعْ قُرْءَانَهُۥ جب ہم وحی پڑھا کریں تو تم (اس کو سنا کرو اور) پھر اسی طرح پڑھا کرو
  19. 75:19 ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُۥ پھر اس (کے معانی) کا بیان بھی ہمارے ذمے ہے
  20. 75:20 كَلَّا بَلْ تُحِبُّونَ ٱلْعَاجِلَةَ مگر (لوگو) تم دنیا کو دوست رکھتے ہو
  21. 75:21 وَتَذَرُونَ ٱلْـَٔاخِرَةَ اور آخرت کو ترک کئے دیتے ہو
  22. 75:22 وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاضِرَةٌ اس روز بہت سے منہ رونق دار ہوں گے
  23. 75:23 إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ اور) اپنے پروردگار کے محو دیدار ہوں گے
  24. 75:24 وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍۭ بَاسِرَةٌ اور بہت سے منہ اس دن اداس ہوں گے
  25. 75:25 تَظُنُّ أَن يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ خیال کریں گے کہ ان پر مصیبت واقع ہونے کو ہے
  26. 75:26 كَلَّآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلتَّرَاقِىَ دیکھو جب جان گلے تک پہنچ جائے
  27. 75:27 وَقِيلَ مَنْ ۜ رَاقٍ اور لوگ کہنے لگیں (اس وقت) کون جھاڑ پھونک کرنے والا ہے
  28. 75:28 وَظَنَّ أَنَّهُ ٱلْفِرَاقُ اور اس (جان بلب) نے سمجھا کہ اب سب سے جدائی ہے
  29. 75:29 وَٱلْتَفَّتِ ٱلسَّاقُ بِٱلسَّاقِ اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے
  30. 75:30 إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ ٱلْمَسَاقُ اس دن تجھ کو اپنے پروردگار کی طرف چلنا ہے
  31. 75:31 فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ تو اس (ناعاقبت) اندیش نے نہ تو (کلام خدا) کی تصدیق کی نہ نماز پڑھی
  32. 75:32 وَلَـٰكِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ بلکہ جھٹلایا اور منہ پھیر لیا
  33. 75:33 ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ يَتَمَطَّىٰٓ پھر اپنے گھر والوں کے پاس اکڑتا ہوا چل دیا
  34. 75:34 أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے
  35. 75:35 ثُمَّ أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰٓ پھر افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے
  36. 75:36 أَيَحْسَبُ ٱلْإِنسَـٰنُ أَن يُتْرَكَ سُدًى کیا انسان خیال کرتا ہے کہ یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا؟
  37. 75:37 أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِّن مَّنِىٍّ يُمْنَىٰ کیا وہ منی کا جو رحم میں ڈالی جاتی ہے ایک قطرہ نہ تھا؟
  38. 75:38 ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ پھر لوتھڑا ہوا پھر (خدا نے) اس کو بنایا پھر (اس کے اعضا کو) درست کیا
  39. 75:39 فَجَعَلَ مِنْهُ ٱلزَّوْجَيْنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰٓ پھر اس کی دو قسمیں بنائیں (ایک) مرد اور (ایک) عورت
  40. 75:40 أَلَيْسَ ذَٰلِكَ بِقَـٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يُحْـِۧىَ ٱلْمَوْتَىٰ کیا اس خالق کو اس بات پر قدرت نہیں کہ مردوں کو جلا اُٹھائے؟

← Surah 74 · Surah 76 →

All 114 surahs · Browse topics · Daily reflection