Surah Al-'Alaq — العلق
Chapter 96 of the Qur'an · “The Clot” · 19 verses · revealed in Makkah
- 96:1 ٱقْرَأْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلَّذِى خَلَقَ (اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا
- 96:2 خَلَقَ ٱلْإِنسَـٰنَ مِنْ عَلَقٍ جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا
- 96:3 ٱقْرَأْ وَرَبُّكَ ٱلْأَكْرَمُ پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے
- 96:4 ٱلَّذِى عَلَّمَ بِٱلْقَلَمِ جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا
- 96:5 عَلَّمَ ٱلْإِنسَـٰنَ مَا لَمْ يَعْلَمْ اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا
- 96:6 كَلَّآ إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ لَيَطْغَىٰٓ مگر انسان سرکش ہو جاتا ہے
- 96:7 أَن رَّءَاهُ ٱسْتَغْنَىٰٓ جب کہ اپنے تیئں غنی دیکھتا ہے
- 96:8 إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلرُّجْعَىٰٓ کچھ شک نہیں کہ (اس کو) تمہارے پروردگار ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
- 96:9 أَرَءَيْتَ ٱلَّذِى يَنْهَىٰ بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے
- 96:10 عَبْدًا إِذَا صَلَّىٰٓ (یعنی) ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھنے لگتا ہے
- 96:11 أَرَءَيْتَ إِن كَانَ عَلَى ٱلْهُدَىٰٓ بھلا دیکھو تو اگر یہ راہِ راست پر ہو
- 96:12 أَوْ أَمَرَ بِٱلتَّقْوَىٰٓ یا پرہیز گاری کا حکم کرے (تو منع کرنا کیسا)
- 96:13 أَرَءَيْتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰٓ اور دیکھو تو اگر اس نے دین حق کو جھٹلایا اور اس سے منہ موڑا (تو کیا ہوا)
- 96:14 أَلَمْ يَعْلَم بِأَنَّ ٱللَّهَ يَرَىٰ کیااس کو معلوم نہیں کہ خدا دیکھ رہا ہے
- 96:15 كَلَّا لَئِن لَّمْ يَنتَهِ لَنَسْفَعًۢا بِٱلنَّاصِيَةِ دیکھو اگر وہ باز نہ آئے گا تو ہم (اس کی) پیشانی کے بال پکڑ گھسیٹیں گے
- 96:16 نَاصِيَةٍ كَـٰذِبَةٍ خَاطِئَةٍ یعنی اس جھوٹے خطاکار کی پیشانی کے بال
- 96:17 فَلْيَدْعُ نَادِيَهُۥ تو وہ اپنے یاروں کی مجلس کو بلالے
- 96:18 سَنَدْعُ ٱلزَّبَانِيَةَ ہم بھی اپنے موکلانِ دوزخ کو بلا لیں گے
- 96:19 كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَٱسْجُدْ وَٱقْتَرِب ۩ دیکھو اس کا کہا نہ ماننا اور قربِ (خدا) حاصل کرتے رہنا
← Surah 95 · Surah 97 →
All 114 surahs · Browse topics · Daily reflection