Chapter 97 of the Qur'an · “The Power” · 5 verses · revealed in Makkah
97:1إِنَّآ أَنزَلْنَـٰهُ فِى لَيْلَةِ ٱلْقَدْرِہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں نازل (کرنا شروع) کیا
97:2وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا لَيْلَةُ ٱلْقَدْرِاور تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے؟
97:3لَيْلَةُ ٱلْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍشب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے
97:4تَنَزَّلُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ أَمْرٍاس میں روح (الامین) اور فرشتے ہر کام کے (انتظام کے) لیے اپنے پروردگار کے حکم سے اترتے ہیں
97:5سَلَـٰمٌ هِىَ حَتَّىٰ مَطْلَعِ ٱلْفَجْرِیہ (رات) طلوع صبح تک (امان اور) سلامتی ہے