Surah Al-A'la — الأعلى
Chapter 87 of the Qur'an · “The Most High” · 19 verses · revealed in Makkah
- 87:1 سَبِّحِ ٱسْمَ رَبِّكَ ٱلْأَعْلَى (اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو
- 87:2 ٱلَّذِى خَلَقَ فَسَوَّىٰ جس نے (انسان کو) بنایا پھر (اس کے اعضاء کو) درست کیا
- 87:3 وَٱلَّذِى قَدَّرَ فَهَدَىٰ اور جس نے (اس کا) اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا
- 87:4 وَٱلَّذِىٓ أَخْرَجَ ٱلْمَرْعَىٰ اور جس نے چارہ اگایا
- 87:5 فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحْوَىٰ پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا کر دیا
- 87:6 سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ ہم تمہیں پڑھا دیں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے
- 87:7 إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُ ۚ إِنَّهُۥ يَعْلَمُ ٱلْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ مگر جو خدا چاہے۔ وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی
- 87:8 وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے
- 87:9 فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكْرَىٰ سو جہاں تک نصیحت (کے) نافع (ہونے کی امید) ہو نصیحت کرتے رہو
- 87:10 سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصیحت پکڑے گا
- 87:11 وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلْأَشْقَى اور (بےخوف) بدبخت پہلو تہی کرے گا
- 87:12 ٱلَّذِى يَصْلَى ٱلنَّارَ ٱلْكُبْرَىٰ جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا
- 87:13 ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا
- 87:14 قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ بے شک وہ مراد کو پہنچ گیا جو پاک ہوا
- 87:15 وَذَكَرَ ٱسْمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا
- 87:16 بَلْ تُؤْثِرُونَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا مگر تم لوگ تو دنیا کی زندگی کو اختیار کرتے ہو
- 87:17 وَٱلْـَٔاخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰٓ حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے
- 87:18 إِنَّ هَـٰذَا لَفِى ٱلصُّحُفِ ٱلْأُولَىٰ یہ بات پہلے صحیفوں میں (مرقوم) ہے
- 87:19 صُحُفِ إِبْرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ (یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں
← Surah 86 · Surah 88 →
All 114 surahs · Browse topics · Daily reflection