Surah Al-Ghashiyah — الغاشية
Chapter 88 of the Qur'an · “The Overwhelming” · 26 verses · revealed in Makkah
- 88:1 هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْغَـٰشِيَةِ بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی (یعنی قیامت کا) حال معلوم ہوا ہے
- 88:2 وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَـٰشِعَةٌ اس روز بہت سے منہ (والے) ذلیل ہوں گے
- 88:3 عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے
- 88:4 تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةً دہکتی آگ میں داخل ہوں گے
- 88:5 تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ ءَانِيَةٍ ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا
- 88:6 لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍ اور خار دار جھاڑ کے سوا ان کے لیے کوئی کھانا نہیں (ہو گا)
- 88:7 لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِى مِن جُوعٍ جو نہ فربہی لائے اور نہ بھوک میں کچھ کام آئے
- 88:8 وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ اور بہت سے منہ (والے) اس روز شادماں ہوں گے
- 88:9 لِّسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ اپنے اعمال (کی جزا) سے خوش دل
- 88:10 فِى جَنَّةٍ عَالِيَةٍ بہشت بریں میں
- 88:11 لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَـٰغِيَةً وہاں کسی طرح کی بکواس نہیں سنیں گے
- 88:12 فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ اس میں چشمے بہ رہے ہوں گے
- 88:13 فِيهَا سُرُرٌ مَّرْفُوعَةٌ وہاں تخت ہوں گے اونچے بچھے ہوئے
- 88:14 وَأَكْوَابٌ مَّوْضُوعَةٌ اور آبخورے (قرینے سے) رکھے ہوئے
- 88:15 وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ اور گاؤ تکیے قطار کی قطار لگے ہوئے
- 88:16 وَزَرَابِىُّ مَبْثُوثَةٌ اور نفیس مسندیں بچھی ہوئی
- 88:17 أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى ٱلْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب) پیدا کیے گئے ہیں
- 88:18 وَإِلَى ٱلسَّمَآءِ كَيْفَ رُفِعَتْ اور آسمان کی طرف کہ کیسا بلند کیا گیا ہے
- 88:19 وَإِلَى ٱلْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح کھڑے کیے گئے ہیں
- 88:20 وَإِلَى ٱلْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی
- 88:21 فَذَكِّرْ إِنَّمَآ أَنتَ مُذَكِّرٌ تو تم نصیحت کرتے رہو کہ تم نصیحت کرنے والے ہی ہو
- 88:22 لَّسْتَ عَلَيْهِم بِمُصَيْطِرٍ تم ان پر داروغہ نہیں ہو
- 88:23 إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ ہاں جس نے منہ پھیرا اور نہ مانا
- 88:24 فَيُعَذِّبُهُ ٱللَّهُ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَكْبَرَ تو خدا اس کو بڑا عذاب دے گا
- 88:25 إِنَّ إِلَيْنَآ إِيَابَهُمْ بےشک ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے
- 88:26 ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُم پھر ہم ہی کو ان سے حساب لینا ہے
← Surah 87 · Surah 89 →
All 114 surahs · Browse topics · Daily reflection