Hikma › Qur'an › Surah At-Tariq

Surah At-Tariq — الطارق

Chapter 86 of the Qur'an · “The Nightcommer” · 17 verses · revealed in Makkah

  1. 86:1 وَٱلسَّمَآءِ وَٱلطَّارِقِ آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم
  2. 86:2 وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلطَّارِقُ اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے
  3. 86:3 ٱلنَّجْمُ ٱلثَّاقِبُ وہ تارا ہے چمکنے والا
  4. 86:4 إِن كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں
  5. 86:5 فَلْيَنظُرِ ٱلْإِنسَـٰنُ مِمَّ خُلِقَ تو انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے
  6. 86:6 خُلِقَ مِن مَّآءٍ دَافِقٍ وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے
  7. 86:7 يَخْرُجُ مِنۢ بَيْنِ ٱلصُّلْبِ وَٱلتَّرَآئِبِ جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے
  8. 86:8 إِنَّهُۥ عَلَىٰ رَجْعِهِۦ لَقَادِرٌ بےشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے
  9. 86:9 يَوْمَ تُبْلَى ٱلسَّرَآئِرُ جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے
  10. 86:10 فَمَا لَهُۥ مِن قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا
  11. 86:11 وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلرَّجْعِ آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے
  12. 86:12 وَٱلْأَرْضِ ذَاتِ ٱلصَّدْعِ اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے
  13. 86:13 إِنَّهُۥ لَقَوْلٌ فَصْلٌ کہ یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے
  14. 86:14 وَمَا هُوَ بِٱلْهَزْلِ اور بیہودہ بات نہیں ہے
  15. 86:15 إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں
  16. 86:16 وَأَكِيدُ كَيْدًا اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیں
  17. 86:17 فَمَهِّلِ ٱلْكَـٰفِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًۢا تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو

← Surah 85 · Surah 87 →

All 114 surahs · Browse topics · Daily reflection