Surah Ad-Duhaa — الضحى
Chapter 93 of the Qur'an · “The Morning Hours” · 11 verses · revealed in Makkah
- 93:1 وَٱلضُّحَىٰ آفتاب کی روشنی کی قسم
- 93:2 وَٱلَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے
- 93:3 مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ (تم سے) ناراض ہوا
- 93:4 وَلَلْـَٔاخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ ٱلْأُولَىٰ اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے
- 93:5 وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰٓ اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے
- 93:6 أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَـَٔاوَىٰ بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی)
- 93:7 وَوَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدَىٰ اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا
- 93:8 وَوَجَدَكَ عَآئِلًا فَأَغْنَىٰ اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا
- 93:9 فَأَمَّا ٱلْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا
- 93:10 وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنْهَرْ اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا
- 93:11 وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا
← Surah 92 · Surah 94 →
All 114 surahs · Browse topics · Daily reflection