Hikma › Qur'an › Surah Al-Layl

Surah Al-Layl — الليل

Chapter 92 of the Qur'an · “The Night” · 21 verses · revealed in Makkah

  1. 92:1 وَٱلَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ رات کی قسم جب (دن کو) چھپالے
  2. 92:2 وَٱلنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ اور دن کی قسم جب چمک اٹھے
  3. 92:3 وَمَا خَلَقَ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰٓ اور اس (ذات) کی قسم جس نے نر اور مادہ پیدا کیے
  4. 92:4 إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ کہ تم لوگوں کی کوششں طرح طرح کی ہے
  5. 92:5 فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَٱتَّقَىٰ تو جس نے (خدا کے رستے میں مال) دیا اور پرہیز گاری کی
  6. 92:6 وَصَدَّقَ بِٱلْحُسْنَىٰ اور نیک بات کو سچ جانا
  7. 92:7 فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْيُسْرَىٰ اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے
  8. 92:8 وَأَمَّا مَنۢ بَخِلَ وَٱسْتَغْنَىٰ اور جس نے بخل کیا اور بےپروا بنا رہا
  9. 92:9 وَكَذَّبَ بِٱلْحُسْنَىٰ اور نیک بات کو جھوٹ سمجھا
  10. 92:10 فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْعُسْرَىٰ اسے سختی میں پہنچائیں گے
  11. 92:11 وَمَا يُغْنِى عَنْهُ مَالُهُۥٓ إِذَا تَرَدَّىٰٓ اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا
  12. 92:12 إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ ہمیں تو راہ دکھا دینا ہے
  13. 92:13 وَإِنَّ لَنَا لَلْـَٔاخِرَةَ وَٱلْأُولَىٰ اور آخرت او ردنیا ہماری ہی چیزیں ہیں
  14. 92:14 فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّىٰ سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کر دیا
  15. 92:15 لَا يَصْلَىٰهَآ إِلَّا ٱلْأَشْقَى اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہے
  16. 92:16 ٱلَّذِى كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا
  17. 92:17 وَسَيُجَنَّبُهَا ٱلْأَتْقَى اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے) بچا لیا جائے گا
  18. 92:18 ٱلَّذِى يُؤْتِى مَالَهُۥ يَتَزَكَّىٰ جو مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو
  19. 92:19 وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُۥ مِن نِّعْمَةٍ تُجْزَىٰٓ اور (اس لیے) نہیں (دیتا کہ) اس پر کسی کا احسان (ہے) جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے
  20. 92:20 إِلَّا ٱبْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ ٱلْأَعْلَىٰ بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے
  21. 92:21 وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا

← Surah 91 · Surah 93 →

All 114 surahs · Browse topics · Daily reflection