Hikma › Qur'an › Surah Al-Mutaffifin

Surah Al-Mutaffifin — المطففين

Chapter 83 of the Qur'an · “The Defrauding” · 36 verses · revealed in Makkah

  1. 83:1 وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَ ناپ اور تول میں کمی کرنے والوں کے لیے خرابی ہے
  2. 83:2 ٱلَّذِينَ إِذَا ٱكْتَالُوا۟ عَلَى ٱلنَّاسِ يَسْتَوْفُونَ جو لوگوں سے ناپ کر لیں تو پورا لیں
  3. 83:3 وَإِذَا كَالُوهُمْ أَو وَّزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیں تو کم کر دیں
  4. 83:4 أَلَا يَظُنُّ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَنَّهُم مَّبْعُوثُونَ کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اٹھائے بھی جائیں گے
  5. 83:5 لِيَوْمٍ عَظِيمٍ (یعنی) ایک بڑے (سخت) دن میں
  6. 83:6 يَوْمَ يَقُومُ ٱلنَّاسُ لِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ جس دن (تمام) لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے
  7. 83:7 كَلَّآ إِنَّ كِتَـٰبَ ٱلْفُجَّارِ لَفِى سِجِّينٍ سن رکھو کہ بدکارروں کے اعمال سجّین میں ہیں
  8. 83:8 وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا سِجِّينٌ اور تم کیا جانتے ہوں کہ سجّین کیا چیز ہے؟
  9. 83:9 كِتَـٰبٌ مَّرْقُومٌ ایک دفتر ہے لکھا ہوا
  10. 83:10 وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
  11. 83:11 ٱلَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ (یعنی) جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں
  12. 83:12 وَمَا يُكَذِّبُ بِهِۦٓ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ اور اس کو جھٹلاتا وہی ہے جو حد سے نکل جانے والا گنہگار ہے
  13. 83:13 إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ءَايَـٰتُنَا قَالَ أَسَـٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلے لوگوں کے افسانے ہیں
  14. 83:14 كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ دیکھو یہ جو (اعمال بد) کرتے ہیں ان کا ان کے دلوں پر زنگ بیٹھ گیا ہے
  15. 83:15 كَلَّآ إِنَّهُمْ عَن رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوبُونَ بےشک یہ لوگ اس روز اپنے پروردگار (کے دیدار) سے اوٹ میں ہوں گے
  16. 83:16 ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُوا۟ ٱلْجَحِيمِ پھر دوزخ میں جا داخل ہوں گے
  17. 83:17 ثُمَّ يُقَالُ هَـٰذَا ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جس کو تم جھٹلاتے تھے
  18. 83:18 كَلَّآ إِنَّ كِتَـٰبَ ٱلْأَبْرَارِ لَفِى عِلِّيِّينَ (یہ بھی) سن رکھو کہ نیکوکاروں کے اعمال علیین میں ہیں
  19. 83:19 وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا عِلِّيُّونَ اور تم کو کیا معلوم کہ علیین کیا چیز ہے؟
  20. 83:20 كِتَـٰبٌ مَّرْقُومٌ ایک دفتر ہے لکھا ہوا
  21. 83:21 يَشْهَدُهُ ٱلْمُقَرَّبُونَ جس کے پاس مقرب (فرشتے) حاضر رہتے ہیں
  22. 83:22 إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ لَفِى نَعِيمٍ بےشک نیک لوگ چین میں ہوں گے
  23. 83:23 عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ تختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کریں گے
  24. 83:24 تَعْرِفُ فِى وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ ٱلنَّعِيمِ تم ان کے چہروں ہی سے راحت کی تازگی معلوم کر لو گے
  25. 83:25 يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍ مَّخْتُومٍ ان کو خالص شراب سربمہر پلائی جائے گی
  26. 83:26 خِتَـٰمُهُۥ مِسْكٌ ۚ وَفِى ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ ٱلْمُتَنَـٰفِسُونَ جس کی مہر مشک کی ہو گی تو (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ اسی سے رغبت کریں
  27. 83:27 وَمِزَاجُهُۥ مِن تَسْنِيمٍ اور اس میں تسنیم (کے پانی) کی آمیزش ہو گی
  28. 83:28 عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا ٱلْمُقَرَّبُونَ وہ ایک چشمہ ہے جس میں سے (خدا کے) مقرب پیئیں گے
  29. 83:29 إِنَّ ٱلَّذِينَ أَجْرَمُوا۟ كَانُوا۟ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ يَضْحَكُونَ جو گنہگار (یعنی کفار) ہیں وہ (دنیا میں) مومنوں سے ہنسی کیا کرتے تھے
  30. 83:30 وَإِذَا مَرُّوا۟ بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو حقارت سے اشارے کرتے
  31. 83:31 وَإِذَا ٱنقَلَبُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَهْلِهِمُ ٱنقَلَبُوا۟ فَكِهِينَ اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے
  32. 83:32 وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوٓا۟ إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ لَضَآلُّونَ اور جب ان (مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ تو گمراہ ہیں
  33. 83:33 وَمَآ أُرْسِلُوا۟ عَلَيْهِمْ حَـٰفِظِينَ حالانکہ وہ ان پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے
  34. 83:34 فَٱلْيَوْمَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مِنَ ٱلْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ تو آج مومن کافروں سے ہنسی کریں گے
  35. 83:35 عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ (اور) تختوں پر (بیٹھے ہوئے ان کا حال) دیکھ رہے ہوں گے
  36. 83:36 هَلْ ثُوِّبَ ٱلْكُفَّارُ مَا كَانُوا۟ يَفْعَلُونَ تو کافروں کو ان کے عملوں کا (پورا پورا) بدلہ مل گیا

← Surah 82 · Surah 84 →

All 114 surahs · Browse topics · Daily reflection