Chapter 84 of the Qur'an · “The Sundering” · 25 verses · revealed in Makkah
84:1 إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنشَقَّتْجب آسمان پھٹ جائے گا
84:2وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْاور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے
84:3وَإِذَا ٱلْأَرْضُ مُدَّتْاور جب زمین ہموار کر دی جائے گی
84:4وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْجو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی
84:5وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْاور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی)
84:6يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَـٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَـٰقِيهِاے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا
84:7فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦتو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا
84:8فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًااس سے حساب آسان لیا جائے گا
84:9وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًااور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا
84:10وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهْرِهِۦاور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا
84:11فَسَوْفَ يَدْعُوا۟ ثُبُورًاوہ موت کو پکارے گا
84:12وَيَصْلَىٰ سَعِيرًااور وہ دوزخ میں داخل ہو گا
84:13إِنَّهُۥ كَانَ فِىٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًایہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا
84:14إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَاور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا
84:15بَلَىٰٓ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرًاہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا
84:16فَلَآ أُقْسِمُ بِٱلشَّفَقِہمیں شام کی سرخی کی قسم
84:17وَٱلَّيْلِ وَمَا وَسَقَاور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی
84:18وَٱلْقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَاور چاند کی جب کامل ہو جائے
84:20فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَتو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے
84:21وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ ٱلْقُرْءَانُ لَا يَسْجُدُونَ ۩اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے
84:22بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ يُكَذِّبُونَبلکہ کافر جھٹلاتے ہیں
84:23وَٱللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَاور خدا ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے
84:24فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍتو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو
84:25إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍۭہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے