Hikma › Qur'an › Surah At-Takwir

Surah At-Takwir — التكوير

Chapter 81 of the Qur'an · “The Overthrowing” · 29 verses · revealed in Makkah

  1. 81:1 إِذَا ٱلشَّمْسُ كُوِّرَتْ جب سورج لپیٹ لیا جائے گا
  2. 81:2 وَإِذَا ٱلنُّجُومُ ٱنكَدَرَتْ جب تارے بےنور ہو جائیں گے
  3. 81:3 وَإِذَا ٱلْجِبَالُ سُيِّرَتْ اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے
  4. 81:4 وَإِذَا ٱلْعِشَارُ عُطِّلَتْ اور جب بیانے والی اونٹنیاں بےکار ہو جائیں گی
  5. 81:5 وَإِذَا ٱلْوُحُوشُ حُشِرَتْ اور جب وحشی جانور جمع اکٹھے ہو جائیں گے
  6. 81:6 وَإِذَا ٱلْبِحَارُ سُجِّرَتْ اور جب دریا آگ ہو جائیں گے
  7. 81:7 وَإِذَا ٱلنُّفُوسُ زُوِّجَتْ اور جب روحیں (بدنوں سے) ملا دی جائیں گی
  8. 81:8 وَإِذَا ٱلْمَوْءُۥدَةُ سُئِلَتْ اور جب لڑکی سے جو زندہ دفنا دی گئی ہو پوچھا جائے گا
  9. 81:9 بِأَىِّ ذَنۢبٍ قُتِلَتْ کہ وہ کس گناہ پرماری گئی
  10. 81:10 وَإِذَا ٱلصُّحُفُ نُشِرَتْ اور جب (عملوں کے) دفتر کھولے جائیں گے
  11. 81:11 وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ كُشِطَتْ اور جب آسمانوں کی کھال کھینچ لی جائے گی
  12. 81:12 وَإِذَا ٱلْجَحِيمُ سُعِّرَتْ اور جب دوزخ (کی آگ) بھڑکائی جائے گی
  13. 81:13 وَإِذَا ٱلْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ اور بہشت جب قریب لائی جائے گی
  14. 81:14 عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّآ أَحْضَرَتْ تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے
  15. 81:15 فَلَآ أُقْسِمُ بِٱلْخُنَّسِ ہم کو ان ستاروں کی قسم جو پیچھے ہٹ جاتے ہیں
  16. 81:16 ٱلْجَوَارِ ٱلْكُنَّسِ (اور) جو سیر کرتے اور غائب ہو جاتے ہیں
  17. 81:17 وَٱلَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ اور رات کی قسم جب ختم ہونے لگتی ہے
  18. 81:18 وَٱلصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ اور صبح کی قسم جب نمودار ہوتی ہے
  19. 81:19 إِنَّهُۥ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ کہ بےشک یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے
  20. 81:20 ذِى قُوَّةٍ عِندَ ذِى ٱلْعَرْشِ مَكِينٍ جو صاحب قوت مالک عرش کے ہاں اونچے درجے والا ہے
  21. 81:21 مُّطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ سردار (اور) امانت دار ہے
  22. 81:22 وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجْنُونٍ اور (مکے والو) تمہارے رفیق (یعنی محمدﷺ) دیوانے نہیں ہیں
  23. 81:23 وَلَقَدْ رَءَاهُ بِٱلْأُفُقِ ٱلْمُبِينِ بےشک انہوں نے اس (فرشتے) کو (آسمان کے کھلے یعنی) مشرقی کنارے پر دیکھا ہے
  24. 81:24 وَمَا هُوَ عَلَى ٱلْغَيْبِ بِضَنِينٍ اور وہ پوشیدہ باتوں (کے ظاہر کرنے) میں بخیل نہیں
  25. 81:25 وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَـٰنٍ رَّجِيمٍ اور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں
  26. 81:26 فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ پھر تم کدھر جا رہے ہو
  27. 81:27 إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَـٰلَمِينَ یہ تو جہان کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے
  28. 81:28 لِمَن شَآءَ مِنكُمْ أَن يَسْتَقِيمَ (یعنی) اس کے لیے جو تم میں سے سیدھی چال چلنا چاہے
  29. 81:29 وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ رَبُّ ٱلْعَـٰلَمِينَ اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو خدائے رب العالمین چاہے

← Surah 80 · Surah 82 →

All 114 surahs · Browse topics · Daily reflection