Surah 'Abasa — عبس
Chapter 80 of the Qur'an · “He Frowned” · 42 verses · revealed in Makkah
- 80:1 عَبَسَ وَتَوَلَّىٰٓ (محمد مصطفٰےﷺ) ترش رُو ہوئے اور منہ پھیر بیٹھے
- 80:2 أَن جَآءَهُ ٱلْأَعْمَىٰ کہ ان کے پاس ایک نابینا آیا
- 80:3 وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُۥ يَزَّكَّىٰٓ اور تم کو کیا خبر شاید وہ پاکیزگی حاصل کرتا
- 80:4 أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ ٱلذِّكْرَىٰٓ یا سوچتا تو سمجھانا اسے فائدہ دیتا
- 80:5 أَمَّا مَنِ ٱسْتَغْنَىٰ جو پروا نہیں کرتا
- 80:6 فَأَنتَ لَهُۥ تَصَدَّىٰ اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو
- 80:7 وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ حالانکہ اگر وہ نہ سنورے تو تم پر کچھ (الزام) نہیں
- 80:8 وَأَمَّا مَن جَآءَكَ يَسْعَىٰ اور جو تمہارے پاس دوڑتا ہوا آیا
- 80:9 وَهُوَ يَخْشَىٰ اور (خدا سے) ڈرتا ہے
- 80:10 فَأَنتَ عَنْهُ تَلَهَّىٰ اس سے تم بےرخی کرتے ہو
- 80:11 كَلَّآ إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ دیکھو یہ (قرآن) نصیحت ہے
- 80:12 فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ پس جو چاہے اسے یاد رکھے
- 80:13 فِى صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ قابل ادب ورقوں میں (لکھا ہوا)
- 80:14 مَّرْفُوعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۭ جو بلند مقام پر رکھے ہوئے (اور) پاک ہیں
- 80:15 بِأَيْدِى سَفَرَةٍ لکھنے والوں کے ہاتھوں میں
- 80:16 كِرَامٍۭ بَرَرَةٍ جو سردار اور نیکو کار ہیں
- 80:17 قُتِلَ ٱلْإِنسَـٰنُ مَآ أَكْفَرَهُۥ انسان ہلاک ہو جائے کیسا ناشکرا ہے
- 80:18 مِنْ أَىِّ شَىْءٍ خَلَقَهُۥ اُسے (خدا نے) کس چیز سے بنایا؟
- 80:19 مِن نُّطْفَةٍ خَلَقَهُۥ فَقَدَّرَهُۥ نطفے سے بنایا پھر اس کا اندازہ مقرر کیا
- 80:20 ثُمَّ ٱلسَّبِيلَ يَسَّرَهُۥ پھر اس کے لیے رستہ آسان کر دیا
- 80:21 ثُمَّ أَمَاتَهُۥ فَأَقْبَرَهُۥ پھر اس کو موت دی پھر قبر میں دفن کرایا
- 80:22 ثُمَّ إِذَا شَآءَ أَنشَرَهُۥ پھر جب چاہے گا اسے اٹھا کھڑا کرے گا
- 80:23 كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَآ أَمَرَهُۥ کچھ شک نہیں کہ خدا نے اسے جو حکم دیا اس نے اس پر عمل نہ کیا
- 80:24 فَلْيَنظُرِ ٱلْإِنسَـٰنُ إِلَىٰ طَعَامِهِۦٓ تو انسان کو چاہیئے کہ اپنے کھانے کی طرف نظر کرے
- 80:25 أَنَّا صَبَبْنَا ٱلْمَآءَ صَبًّا بے شک ہم ہی نے پانی برسایا
- 80:26 ثُمَّ شَقَقْنَا ٱلْأَرْضَ شَقًّا پھر ہم ہی نے زمین کو چیرا پھاڑا
- 80:27 فَأَنۢبَتْنَا فِيهَا حَبًّا پھر ہم ہی نے اس میں اناج اگایا
- 80:28 وَعِنَبًا وَقَضْبًا اور انگور اور ترکاری
- 80:29 وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا اور زیتون اور کھجوریں
- 80:30 وَحَدَآئِقَ غُلْبًا اور گھنے گھنے باغ
- 80:31 وَفَـٰكِهَةً وَأَبًّا اور میوے اور چارا
- 80:32 مَّتَـٰعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَـٰمِكُمْ (یہ سب کچھ) تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے لیے بنایا
- 80:33 فَإِذَا جَآءَتِ ٱلصَّآخَّةُ تو جب (قیامت کا) غل مچے گا
- 80:34 يَوْمَ يَفِرُّ ٱلْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ اس دن آدمی اپنے بھائی سے دور بھاگے گا
- 80:35 وَأُمِّهِۦ وَأَبِيهِ اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے
- 80:36 وَصَـٰحِبَتِهِۦ وَبَنِيهِ اور اپنی بیوی اور اپنے بیٹے سے
- 80:37 لِكُلِّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہو گا جو اسے (مصروفیت کے لیے) بس کرے گا
- 80:38 وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ اور کتنے منہ اس روز چمک رہے ہوں گے
- 80:39 ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ خنداں و شاداں (یہ مومنان نیکو کار ہیں)
- 80:40 وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ اور کتنے منہ ہوں گے جن پر گرد پڑ رہی ہو گی
- 80:41 تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ (اور) سیاہی چڑھ رہی ہو گی
- 80:42 أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْكَفَرَةُ ٱلْفَجَرَةُ یہ کفار بدکردار ہیں
← Surah 79 · Surah 81 →
All 114 surahs · Browse topics · Daily reflection