Hikma › Qur'an › Surah Al-Humazah

Surah Al-Humazah — الهمزة

Chapter 104 of the Qur'an · “The Traducer” · 9 verses · revealed in Makkah

  1. 104:1 وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةٍ ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے
  2. 104:2 ٱلَّذِى جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُۥ جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے
  3. 104:3 يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُۥٓ أَخْلَدَهُۥ (اور) خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا
  4. 104:4 كَلَّا ۖ لَيُنۢبَذَنَّ فِى ٱلْحُطَمَةِ ہر گز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا
  5. 104:5 وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْحُطَمَةُ اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے؟
  6. 104:6 نَارُ ٱللَّهِ ٱلْمُوقَدَةُ وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے
  7. 104:7 ٱلَّتِى تَطَّلِعُ عَلَى ٱلْأَفْـِٔدَةِ جو دلوں پر جا لپٹے گی
  8. 104:8 إِنَّهَا عَلَيْهِم مُّؤْصَدَةٌ (اور) وہ اس میں بند کر دیئے جائیں گے
  9. 104:9 فِى عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍۭ (یعنی آگ کے) لمبے لمبے ستونوں میں

← Surah 103 · Surah 105 →

All 114 surahs · Browse topics · Daily reflection