Hikma › Qur'an › Surah Al-Qari'ah

Surah Al-Qari'ah — القارعة

Chapter 101 of the Qur'an · “The Calamity” · 11 verses · revealed in Makkah

  1. 101:1 ٱلْقَارِعَةُ کھڑ کھڑانے والی
  2. 101:2 مَا ٱلْقَارِعَةُ کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟
  3. 101:3 وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْقَارِعَةُ اور تم کیا جانوں کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟
  4. 101:4 يَوْمَ يَكُونُ ٱلنَّاسُ كَٱلْفَرَاشِ ٱلْمَبْثُوثِ (وہ قیامت ہے) جس دن لوگ ایسے ہوں گے جیسے بکھرے ہوئے پتنگے
  5. 101:5 وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِ ٱلْمَنفُوشِ اور پہاڑ ایسے ہو جائیں گے جیسے دھنکی ہوئی رنگ برنگ کی اون
  6. 101:6 فَأَمَّا مَن ثَقُلَتْ مَوَٰزِينُهُۥ تو جس کے (اعمال کے) وزن بھاری نکلیں گے
  7. 101:7 فَهُوَ فِى عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍ وہ دل پسند عیش میں ہو گا
  8. 101:8 وَأَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَٰزِينُهُۥ اور جس کے وزن ہلکے نکلیں گے
  9. 101:9 فَأُمُّهُۥ هَاوِيَةٌ اس کا مرجع ہاویہ ہے
  10. 101:10 وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا هِيَهْ اور تم کیا سمجھے کہ ہاویہ کیا چیز ہے؟
  11. 101:11 نَارٌ حَامِيَةٌۢ دہکتی ہوئی آگ ہے

← Surah 100 · Surah 102 →

All 114 surahs · Browse topics · Daily reflection