Surah At-Takathur — التكاثر
Chapter 102 of the Qur'an · “The Rivalry in world increase” · 8 verses · revealed in Makkah
- 102:1 أَلْهَىٰكُمُ ٱلتَّكَاثُرُ (لوگو) تم کو (مال کی) بہت سی طلب نے غافل کر دیا
- 102:2 حَتَّىٰ زُرْتُمُ ٱلْمَقَابِرَ یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں
- 102:3 كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا
- 102:4 ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا
- 102:5 كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ ٱلْيَقِينِ دیکھو اگر تم جانتے (یعنی) علم الیقین (رکھتے تو غفلت نہ کرتے)
- 102:6 لَتَرَوُنَّ ٱلْجَحِيمَ تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے
- 102:7 ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ ٱلْيَقِينِ پھر اس کو (ایسا) دیکھو گے (کہ) عین الیقین (آ جائے گا)
- 102:8 ثُمَّ لَتُسْـَٔلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ ٱلنَّعِيمِ پھر اس روز تم سے (شکر) نعمت کے بارے میں پرسش ہو گی
← Surah 101 · Surah 103 →
All 114 surahs · Browse topics · Daily reflection