Surah Al-'Adiyat — العاديات
Chapter 100 of the Qur'an · “The Courser” · 11 verses · revealed in Makkah
- 100:1 وَٱلْعَـٰدِيَـٰتِ ضَبْحًا ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں
- 100:2 فَٱلْمُورِيَـٰتِ قَدْحًا پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں
- 100:3 فَٱلْمُغِيرَٰتِ صُبْحًا پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں
- 100:4 فَأَثَرْنَ بِهِۦ نَقْعًا پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں
- 100:5 فَوَسَطْنَ بِهِۦ جَمْعًا پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں
- 100:6 إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ لِرَبِّهِۦ لَكَنُودٌ کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے
- 100:7 وَإِنَّهُۥ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے
- 100:8 وَإِنَّهُۥ لِحُبِّ ٱلْخَيْرِ لَشَدِيدٌ وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے
- 100:9 ۞ أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِى ٱلْقُبُورِ کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو (مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے
- 100:10 وَحُصِّلَ مَا فِى ٱلصُّدُورِ اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے
- 100:11 إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيرٌۢ بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا
← Surah 99 · Surah 101 →
All 114 surahs · Browse topics · Daily reflection