Surah An-Nas — الناس
Chapter 114 of the Qur'an · “Mankind” · 6 verses · revealed in Makkah
- 114:1 قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلنَّاسِ کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں
- 114:2 مَلِكِ ٱلنَّاسِ (یعنی) لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی
- 114:3 إِلَـٰهِ ٱلنَّاسِ لوگوں کے معبود برحق کی
- 114:4 مِن شَرِّ ٱلْوَسْوَاسِ ٱلْخَنَّاسِ (شیطان) وسوسہ انداز کی برائی سے جو (خدا کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے
- 114:5 ٱلَّذِى يُوَسْوِسُ فِى صُدُورِ ٱلنَّاسِ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے
- 114:6 مِنَ ٱلْجِنَّةِ وَٱلنَّاسِ وہ جنّات میں سے (ہو) یا انسانوں میں سے
← Surah 113
All 114 surahs · Browse topics · Daily reflection