77:23فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ ٱلْقَـٰدِرُونَپھر اندازہ مقرر کیا اور ہم کیا ہی خوب اندازہ مقرر کرنے والے ہیں
77:24وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَاس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
77:25أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ كِفَاتًاکیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا
77:26أَحْيَآءً وَأَمْوَٰتًایعنی) زندوں اور مردوں کو
77:27وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ شَـٰمِخَـٰتٍ وَأَسْقَيْنَـٰكُم مَّآءً فُرَاتًا(بنایا) اور اس پر اونچے اونچے پہاڑ رکھ دیئے اور تم لوگوں کو میٹھا پانی پلایا
77:28وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَاس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
77:29ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَجس چیز کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔ (اب) اس کی طرف چلو
77:30ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ ظِلٍّ ذِى ثَلَـٰثِ شُعَبٍ(یعنی) اس سائے کی طرف چلو جس کی تین شاخیں ہیں
77:31لَّا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِى مِنَ ٱللَّهَبِنہ ٹھنڈی چھاؤں اور نہ لپٹ سے بچاؤ
77:32إِنَّهَا تَرْمِى بِشَرَرٍ كَٱلْقَصْرِاس سے (آگ کی اتنی اتنی بڑی) چنگاریاں اُڑتی ہیں جیسے محل
77:33كَأَنَّهُۥ جِمَـٰلَتٌ صُفْرٌگویا زرد رنگ کے اونٹ ہیں
77:34وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَاس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
77:35هَـٰذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَیہ وہ دن ہے کہ (لوگ) لب تک نہ ہلا سکیں گے
77:36وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَاور نہ ان کو اجازت دی جائے گی کہ عذر کرسکیں
77:37وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَاس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
77:38هَـٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَـٰكُمْ وَٱلْأَوَّلِينَیہی فیصلے کا دن ہے (جس میں) ہم نے تم کو اور پہلے لوگوں کو جمع کیا ہے
77:39فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِاگر تم کو کوئی داؤں آتا ہو تو مجھ سے کر لو
77:40وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَاس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
77:41إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى ظِلَـٰلٍ وَعُيُونٍبےشک پرہیزگار سایوں اور چشموں میں ہوں گے
77:42وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَاور میؤوں میں جو ان کو مرغوب ہوں
77:43كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَاور جو عمل تم کرتے رہے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو
77:44إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
77:45وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَاس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی
77:46كُلُوا۟ وَتَمَتَّعُوا۟ قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ(اے جھٹلانے والو!) تم کسی قدر کھا لو اور فائدے اُٹھا لو تم بےشک گنہگار ہو
77:47وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَاس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
77:48وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرْكَعُوا۟ لَا يَرْكَعُونَاور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکو تو جھکتے نہیں
77:49وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَاس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
77:50فَبِأَىِّ حَدِيثٍۭ بَعْدَهُۥ يُؤْمِنُونَاب اس کے بعد یہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟