56:32وَفَـٰكِهَةٍ كَثِيرَةٍاور میوہ ہائے کثیرہ (کے باغوں) میں
56:33لَّا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍجو نہ کبھی ختم ہوں اور نہ ان سے کوئی روکے
56:34وَفُرُشٍ مَّرْفُوعَةٍاور اونچے اونچے فرشوں میں
56:35إِنَّآ أَنشَأْنَـٰهُنَّ إِنشَآءًہم نے ان (حوروں) کو پیدا کیا
56:36فَجَعَلْنَـٰهُنَّ أَبْكَارًاتو ان کو کنواریاں بنایا
56:37عُرُبًا أَتْرَابًا(اور شوہروں کی) پیاریاں اور ہم عمر
56:38لِّأَصْحَـٰبِ ٱلْيَمِينِیعنی داہنے ہاتھ والوں کے لئے
56:39ثُلَّةٌ مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ(یہ) بہت سے اگلے لوگوں میں سے ہیں
56:40وَثُلَّةٌ مِّنَ ٱلْـَٔاخِرِينَاور بہت سے پچھلوں میں سے
56:41وَأَصْحَـٰبُ ٱلشِّمَالِ مَآ أَصْحَـٰبُ ٱلشِّمَالِاور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (ہی عذاب میں) ہیں
56:42فِى سَمُومٍ وَحَمِيمٍ(یعنی دوزخ کی) لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی میں
56:43وَظِلٍّ مِّن يَحْمُومٍاور سیاہ دھوئیں کے سائے میں
56:44لَّا بَارِدٍ وَلَا كَرِيمٍ(جو) نہ ٹھنڈا (ہے) نہ خوشنما
56:45إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَبْلَ ذَٰلِكَ مُتْرَفِينَیہ لوگ اس سے پہلے عیشِ نعیم میں پڑے ہوئے تھے
56:46وَكَانُوا۟ يُصِرُّونَ عَلَى ٱلْحِنثِ ٱلْعَظِيمِاور گناہ عظیم پر اڑے ہوئے تھے
56:47وَكَانُوا۟ يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَـٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَاور کہا کرتے تھے کہ بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی ہوگئے اور ہڈیاں (ہی ہڈیاں رہ گئے) تو کیا ہمیں پھر اُٹھنا ہوگا؟
56:48أَوَءَابَآؤُنَا ٱلْأَوَّلُونَاور کیا ہمارے باپ دادا کو بھی؟
56:49قُلْ إِنَّ ٱلْأَوَّلِينَ وَٱلْـَٔاخِرِينَکہہ دو کہ بےشک پہلے اور پچھلے
56:50لَمَجْمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَـٰتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ(سب) ایک روز مقرر کے وقت پر جمع کئے جائیں گے
56:51ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا ٱلضَّآلُّونَ ٱلْمُكَذِّبُونَپھر تم اے جھٹلانے والے گمرا ہو!
56:52لَـَٔاكِلُونَ مِن شَجَرٍ مِّن زَقُّومٍتھوہر کے درخت کھاؤ گے
56:53فَمَالِـُٔونَ مِنْهَا ٱلْبُطُونَاور اسی سے پیٹ بھرو گے
56:54فَشَـٰرِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ ٱلْحَمِيمِاور اس پر کھولتا ہوا پانی پیو گے
56:55فَشَـٰرِبُونَ شُرْبَ ٱلْهِيمِاور پیو گے بھی تو اس طرح جیسے پیاسے اونٹ پیتے ہیں
56:56هَـٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ ٱلدِّينِجزا کے دن یہ ان کی ضیافت ہوگی
56:57نَحْنُ خَلَقْنَـٰكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَہم نے تم کو (پہلی بار بھی تو) پیدا کیا ہے تو تم (دوبارہ اُٹھنے کو) کیوں سچ نہیں سمجھتے؟
56:58أَفَرَءَيْتُم مَّا تُمْنُونَدیکھو تو کہ جس (نطفے) کو تم (عورتوں کے رحم میں) ڈالتے ہو
56:59ءَأَنتُمْ تَخْلُقُونَهُۥٓ أَمْ نَحْنُ ٱلْخَـٰلِقُونَکیا تم اس (سے انسان) کو بناتے ہو یا ہم بناتے ہیں؟
56:60نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ ٱلْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَہم نے تم میں مرنا ٹھہرا دیا ہے اور ہم اس (بات) سے عاجز نہیں
56:61عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ أَمْثَـٰلَكُمْ وَنُنشِئَكُمْ فِى مَا لَا تَعْلَمُونَکہ تمہاری طرح کے اور لوگ تمہاری جگہ لے آئیں اور تم کو ایسے جہان میں جس کو تم نہیں جانتے پیدا کر دیں
56:62وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ ٱلنَّشْأَةَ ٱلْأُولَىٰ فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَاور تم نے پہلی پیدائش تو جان ہی لی ہے۔ پھر تم سوچتے کیوں نہیں؟
56:63أَفَرَءَيْتُم مَّا تَحْرُثُونَبھلا دیکھو تو کہ جو کچھ تم بوتے ہو
56:64ءَأَنتُمْ تَزْرَعُونَهُۥٓ أَمْ نَحْنُ ٱلزَّٰرِعُونَتو کیا تم اسے اُگاتے ہو یا ہم اُگاتے ہیں؟
56:65لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنَـٰهُ حُطَـٰمًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَاگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کردیں اور تم باتیں بناتے رہ جاؤ
56:66إِنَّا لَمُغْرَمُونَ(کہ ہائے) ہم تو مفت تاوان میں پھنس گئے
56:67بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَبلکہ ہم ہیں ہی بےنصیب
56:68أَفَرَءَيْتُمُ ٱلْمَآءَ ٱلَّذِى تَشْرَبُونَبھلا دیکھو تو کہ جو پانی تم پیتے ہو
56:69ءَأَنتُمْ أَنزَلْتُمُوهُ مِنَ ٱلْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ ٱلْمُنزِلُونَکیا تم نے اس کو بادل سے نازل کیا ہے یا ہم نازل کرتے ہیں؟
56:70لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنَـٰهُ أُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَاگر ہم چاہیں تو ہم اسے کھاری کردیں پھر تم شکر کیوں نہیں کرتے؟
56:71أَفَرَءَيْتُمُ ٱلنَّارَ ٱلَّتِى تُورُونَبھلا دیکھو تو جو آگ تم درخت سے نکالتے ہو
56:72ءَأَنتُمْ أَنشَأْتُمْ شَجَرَتَهَآ أَمْ نَحْنُ ٱلْمُنشِـُٔونَکیا تم نے اس کے درخت کو پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرتے ہیں؟
56:73نَحْنُ جَعَلْنَـٰهَا تَذْكِرَةً وَمَتَـٰعًا لِّلْمُقْوِينَہم نے اسے یاد دلانے اور مسافروں کے برتنے کو بنایا ہے
56:74فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِتو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرو
56:75۞ فَلَآ أُقْسِمُ بِمَوَٰقِعِ ٱلنُّجُومِہمیں تاروں کی منزلوں کی قسم
56:76وَإِنَّهُۥ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌاور اگر تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے
56:77إِنَّهُۥ لَقُرْءَانٌ كَرِيمٌکہ یہ بڑے رتبے کا قرآن ہے
56:78فِى كِتَـٰبٍ مَّكْنُونٍ(جو) کتاب محفوظ میں (لکھا ہوا ہے)
56:79لَّا يَمَسُّهُۥٓ إِلَّا ٱلْمُطَهَّرُونَاس کو وہی ہاتھ لگاتے ہیں جو پاک ہیں
56:80تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَپروردگار عالم کی طرف سے اُتارا گیا ہے
56:81أَفَبِهَـٰذَا ٱلْحَدِيثِ أَنتُم مُّدْهِنُونَکیا تم اس کلام سے انکار کرتے ہو؟
56:82وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَاور اپنا وظیفہ یہ بناتے ہو کہ (اسے) جھٹلاتے ہو
56:83فَلَوْلَآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلْحُلْقُومَبھلا جب روح گلے میں آ پہنچتی ہے
56:84وَأَنتُمْ حِينَئِذٍ تَنظُرُونَاور تم اس وقت کی (حالت کو) دیکھا کرتے ہو
56:85وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنكُمْ وَلَـٰكِن لَّا تُبْصِرُونَاور ہم اس (مرنے والے) سے تم سے بھی زیادہ نزدیک ہوتے ہیں لیکن تم کو نظر نہیں آتے
56:86فَلَوْلَآ إِن كُنتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَپس اگر تم کسی کے بس میں نہیں ہو
56:87تَرْجِعُونَهَآ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَتو اگر سچے ہو تو روح کو پھیر کیوں نہیں لیتے؟
56:88فَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلْمُقَرَّبِينَپھر اگر وہ (خدا کے) مقربوں میں سے ہے
56:89فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّتُ نَعِيمٍتو (اس کے لئے) آرام اور خوشبودار پھول اور نعمت کے باغ ہیں
56:90وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنْ أَصْحَـٰبِ ٱلْيَمِينِاور اگر وہ دائیں ہاتھ والوں میں سے ہے
56:91فَسَلَـٰمٌ لَّكَ مِنْ أَصْحَـٰبِ ٱلْيَمِينِتو (کہا جائے گا کہ) تجھ پر داہنے ہاتھ والوں کی طرف سے سلام
56:92وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلْمُكَذِّبِينَ ٱلضَّآلِّينَاور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے
56:93فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِيمٍتو (اس کے لئے) کھولتے پانی کی ضیافت ہے
56:94وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍاور جہنم میں داخل کیا جانا
56:95إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ حَقُّ ٱلْيَقِينِیہ (داخل کیا جانا یقیناً صحیح یعنی) حق الیقین ہے
56:96فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِتو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرتے رہو