Hikma › Qur'an › Surah Al-Fatihah

Surah Al-Fatihah — الفاتحة

Chapter 1 of the Qur'an · “The Opener” · 7 verses · revealed in Makkah

  1. 1:1 بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
  2. 1:2 ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
  3. 1:3 ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ بڑا مہربان نہایت رحم والا
  4. 1:4 مَـٰلِكِ يَوْمِ ٱلدِّينِ انصاف کے دن کا حاکم
  5. 1:5 إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
  6. 1:6 ٱهْدِنَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ ہم کو سیدھے رستے چلا
  7. 1:7 صِرَٰطَ ٱلَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ ٱلْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا ٱلضَّآلِّينَ ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے

Surah 2 →

All 114 surahs · Browse topics · Daily reflection